ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اگلے لوک سبھا کے انتخاب کے پیش نظر بی جے پی کی’’گاؤں گاؤں، پاؤں پاؤں‘‘پدیاترا

اگلے لوک سبھا کے انتخاب کے پیش نظر بی جے پی کی’’گاؤں گاؤں، پاؤں پاؤں‘‘پدیاترا

Thu, 29 Nov 2018 01:37:11    S.O. News Service

نئی دہلی:28/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی 2014کے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں ملی بڑی کامیابی کو اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں دوہرانے کے لیے ریاست کے دیہی علاقوں پر خاصہ زور دیتے ہوئے اگلے ماہ 400سے زائد اسمبلی حلقوں میں’’گاؤں گاؤں، پاؤں،پاؤں‘‘پدیاتراکی شروعات کرے گی،وہ لوگوں کے گھر جائے گی اور براہ راست رابطہ کرے گی۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں بھی دیہی علاقوں پر خاص زور دے رہی بی جے پی نے اس مہم کے لیے ’’پہلے ہم گاؤں گاؤں چلے-اب پاؤں-پاؤں چلیں گے‘‘کا نعرہ دیا ہے۔اتر پردیش کے علاوہ بی جے پی نے اس پروگرام کو جھارکھنڈ اوربہارجیسی ریاستوں بھی اس منصونے کوآگے بڑھانے کامنصوبہ بنایاہے۔اتر پردیش حکومت میں وزیر اور بی جے پی لیڈرشری کانت شرما نے کہا کہ اتر پردیش میں گاؤں،گاؤں، پاؤں پاؤں پدیاترا 1 سے 15دسمبر تک منعقد ہوگی۔یہ مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں پارٹی کارکنان گھر گھر جاکر مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی یوگی حکومت کی عوامی بہبود کے منصوبوں کے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کریں گے۔پارٹی عوام کو اپنا پیغام پہنچانے کے لیے کمل سندیش بائیک ریلی کابھی انتظام کرہی ہے۔اس پدیاترا کا مقصد پارٹی کارکنوں کو متحد کرنا اور دیہی علاقوں میں پارٹی کو خصوصی پروگرام فراہم کرنا ہے۔پارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہر اسمبلی میں 150کارکنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان کے پاس 6-6ٹولیاں بنیں گی،ہر گروہ میں 25کارکنان ہوں گے اور یہ کارکن ہر گاؤں میں ہر بوتھ میں جائیں گے۔


Share: